پی ٹی اے نے آن لائن پب جی گیم پر پابندی ختم کردی

  پی ٹی اے نے آن لائن پب جی گیم پر پابندی ختم کردی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کے حکام سے پب جی کے قانون نمائندوں کی ملاقات ہوئی جس میں گیم پر بندش کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعد پی ٹی اے نے آن لائن گیم پلیئرز ان نان بیٹل گرؤانڈ (پب جی) پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے 24 جولائی 2020 کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پب جی پر عائد ہونے والی پابندی برقرار رہے گی۔

پب جی

مزید :

صفحہ اول -