ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جارحیت پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سیری(آن لائن)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنا یا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کے منہ بند کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں بھینسہ گالہ، جگالپال، پٹھہ ناڑ میں بھارتی فوج نے سول آبادی کونشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے، اہل علاقہ نے دشمن کو بھرپور جواب دینے پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بھارتی جارحیت