توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، نواز شریف کی گاڑیوں کی ملکیت منجمد، سابق صدرکی جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں فرد جرم چیلنج

    توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، نواز شریف کی گاڑیوں کی ملکیت منجمد، سابق صدرکی ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری نے ٹھٹہ واٹر سپلائی ٹھیکوں کے ریفرنس میں فرد جرم کو چیلنج کر دیا۔ احتساب عدالت نے سابق صدر کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈوکیٹ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ آصف زرداری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم روکی جائے اور ریفرنس خارج کر کے بری کیا جائے۔واضح رہے عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے ویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے۔علاوہ ازیں توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کر دی، نوازشریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کی گئی ہے۔توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر دائر کرپشن ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کر لیا، نیب کی جانب سے آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کی گئی ہے جن میں دو بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی شامل ہے۔جبکہ نیب نے نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کردی، احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب کو حکم دیا گیا ہے کہ تفتیشی افسر 5 اگست کو ریکارڈ پیش کریں۔

ملکیت منجمد

مزید :

صفحہ اول -