ناسا کی خلائی گاڑی کامیابی سے روانہ، آئند ہ سال 18فروری کو مریخ پر اتریگی

  ناسا کی خلائی گاڑی کامیابی سے روانہ، آئند ہ سال 18فروری کو مریخ پر اتریگی

  

واشنگٹن(اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) امریکی خلائی ادارے ناسا نے جمعرات کی صبح مریخ کیلئے اپنی خلائی گاڑی کامیابی سے روانہ کر دی۔ امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا میں ائیر فورس کے سٹیشن سے صبح سات بج کر پچاس منٹ پر اس گاڑی کو لے کر ایک راکٹ فضاء میں بلند ہوا جسے لائیو دکھانے کیلئے ناسا نے خصو صی اہتمام کیا تھا۔ یہ خلائی گاڑی سرخ سیارہ کہلانے والے مریخ کی سطح پر تقریباً سات ماہ بعد اگلے برس 18فروری کو اترے گی جو وہاں سے پتھر لے کر زمین پر واپس آ جائیگی۔ان پتھروں کا جائزہ لے کر معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ اس سیارے پر زندگی کے آثار موجود ہیں یا نہیں۔ ناسا نے اطلاع دی ہے کہ سسٹم نے کامیابی سے روانگی کے بعد اس ادارے کے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں موجود ٹریکنگ سٹیشن پر ”فون“ کر کے رابطہ قائم کر لیا ہے۔ سٹیشن پر موجود کنٹرولرز نے طے شدہ منصوبے کے مطابق خلائی گاڑی سے سگنل موصول کر لئے ہیں۔ یہ راکٹ ایک خاص مقام پر جا کر گاڑی کو خلاء میں چھوڑ کر اس سے الگ ہو جائیگا اور پھر یہ گاڑی منصوبے کے مطابق مریخ کی سطح پر اتر جائیگی۔ ایک بڑی کار کے سائز کی خلائی گاڑی جو راکٹ کے ذریعے مریخ کی طرف روانہ ہوئی ہے اس سر خ سیارے کیلئے دنیا کا تیسرا اور آخری مشن ہے۔ جس میں کیمرے، مائیکرو فون، کھدائی کا سامان اور لیزرز نصب ہیں۔ یہ گاڑی مریخ کی سطح سے پتھروں کے نمو نے جمع کر کے جائز ے کیلئے لانے کے علاوہ ایسی معلومات بھی حاصل کرے گی جو مستقبل میں خلا نورودوں کو اس کی سطح پر اتارنے میں مدد دیں گی۔ اس طرح 2030ء کی دہائی میں مریخ پر انسان کو اتارنے کے مشن کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

ناسا خلائی گاڑی

مزید :

صفحہ اول -