سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی انتقال کر گئے

    سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی انتقال کر گئے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی المعروف چھو ٹے لالہٰ جی 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم حضرت پیر سیّد مہر علی شاہ گیلانی کے پوتے اور حضرت پیر سیّد غلام محی الدین بابو جی گیلانی کے صاحبزادے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر سید عبدالحق گیلانی کے وصال پر ان کے صاحبزادوں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید عبد الحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف پہنچے اور آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشیں پیر سید عبدالحق گیلانی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔وزیر خارجہ نے پیر سید عبدالحق گیلانی کے وصال پر ان کے صاحبزادوں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی صاحب سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے جنازے میں شرکت فرمائی اور وہاں پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ وہ ایک بڑے روحانی، علمی شخصیت کے مالک تھے اور بڑے باوقار انسان تھے. اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔

عبدالحق گیلانی

مزید :

صفحہ اول -