ممتاز عالم دین، مدینہ یونیوسٹی کے پروفیسرعلامہ ضیاء الرحمٰن اعظمی انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین، مدینہ یونیوسٹی کے پروفیسرعلامہ ضیاء الرحمٰن اعظمی انتقال ...

  

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ دیسک)محدث مدینہ عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیت اور مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسرعلامہ ضیاء الرحمٰن اعظمی انتقال کرگئے۔ انکی عمر77سال تھی۔ان کا تعلق بھارت سے تھا۔گریجویشن الجامعہ الاسلامیہ المدینہ المنورہ سے کی۔ماسٹر جامعہ الملک عبد العزیز مکۃ المکرمہ سے۔ڈاکٹریٹ جامعہ الازھر، مصر سے کی۔آریہ ہندو مذہب سے مسلمان ہوئے۔ پھر سعودی عرب درس وتدریس اور تالیف کے میدان میں وسیع خدمات انجام دیں۔ انکی وجہ شہرت الجامع الکامل بارہ جلدوں پر محیط حدیث کی شاندار کتاب ہے۔ مرحوم تقریبا 20کتابوں کے مصنف تھے۔ مولانا مودودی کی کتاب کا ہندی ترجمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے اور پھر حدیث کی ایسی خدمت کی کہ ہمیشہ مسلمان اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔ علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ آج پورا عالم اسلام ان کی وفات پر رنجیدہ یے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ان کی خدمات دین پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ضیار الرحمن اعظمی

مزید :

صفحہ اول -