اسلام آباد اور پشاور میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

  اسلام آباد اور پشاور میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور پشاور میں چینی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسطاً 4 روپے 8 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جبکہ پانچ ہفتوں میں قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی مہنگی چینی خریدنے پر دوسرے نمبر پر ہیں جہاں اس کی قیمت 95 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلو ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 91 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ کم از کم قیمت 90،زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

چینی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -