پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن جزوی بحال کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن جزوی بحال کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے براہ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان سفر کر سکیں گے۔پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14 اگست سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دیے تھے تاہم پی آئی اے کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنا متوقع ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازوں کے اوقات کار سے متعلق اعلان عید کے فوراً بعد کردیا جائے گا۔ برطانوی ایئر لائن ہیتھرو ایئرپورٹ اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار تین براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز 14 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔یہ بات برطانیوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برٹش ایئرویز اپنے عملے اور مسافروں کے تحفظ کیلئے خصوصی اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔اس اقدام کو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوامی تعلقات کو جوڑنے کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

برٹش ایئرویز

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -