وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں جلد معاشی کامیابیاں حاصل کرینگے: فیاض الحسن

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں جلد معاشی کامیابیاں حاصل کرینگے: فیاض ...

  

راولپنڈی (آئی این پی)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو اہم بلوں کی منظوری تحریک انصاف حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی چیخ و پکار ہڑھ بونگ اور ہنگامہ آرائی کے باوجود اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948 ترمیمی بل اور انسداد دہشت گردی سے ایکٹ 1997 سے متعلقہ ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ملک و قوم سے کمٹمنٹ اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ جمعرات کو راولپنڈی میں اپنے سیکریٹریٹ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دے کر پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی اور وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مقاصد انشاء اللہ جلد حاصل ہونگے۔ دونوں بلوں کا بنیادی مقصد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے شرائط کو پورا کرنا تھا۔اقوامِ متحدہ سکیورٹی کونسل (ترمیمی) ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت متعلقہ اتھارٹیز کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دہشتگردوں کی مالی امداد میں ملوث افراد اور اداروں کے اثاثہ جات منجمند و ضبط کرنا، سفری پابندیاں اور ہتھیاروں کی روک سے متعلق احکامات جاری کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کا واویلا اس امر کا غماز ہے کہ ان کی ہمدردیاں عوام اوراس مملکت خداداد کے ساتھ نہیں بلکہ ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کے ساتھ ہیں جو کبھی بھی پاکستان کے خیر خواہ نہیں رہے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -