کورونا سے مزید 31اموات، 1266نئے مریض رپورٹ

کورونا سے مزید 31اموات، 1266نئے مریض رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5946 ہوگئی جبکہ1266 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مر یضو ں کی تعداد 278383 تک جاپہنچی۔اب تک پنجاب میں 2138، سندھ میں 2209 اور خیبر پختونخوا میں 1194 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 51 اور گلگت بلتستان میں 53 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 1266 کیسز اور 31 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 844 کیسز اور 20 اموات، پنجاب سے 203 کیسز 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 113 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد24 کیسز، گلگت مزید 48 کیسز 3 ہلاکتیں، بلوچستان سے 24 کیسز اور آزاد کشمیر سے 10 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔پنجاب سے کورونا کے 203 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 92655 اور ہلاکتیں 2138 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 85520 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 24 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر ر پو ر ٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14987 اور ہلاکتیں 165 ہوگئیں۔اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 12377ہوگئی۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 48 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2090 اموات کی تعداد 53 ہو گئی۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہو نیوا لوں کی تعداد 1693 ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 10کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2065 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وہاں اموات کی تعداد 51 ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1583 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔جمعرات کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2209 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 844 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 120896 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں اب تک 110233 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 24 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 11732 ہوگئی جبکہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10116 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا کے مزید 113 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 1194 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 33958 تک جاپہنچی ہے۔کے پی میں اب تک 28450 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
کورونا اموات

لاہور (نیوز ایجنسیاں) عیدالاضحی پر لاہور کے شہریوں کو کورونا کی وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے لائے گئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تیسرے روز شہر کی بند مارکیٹوں کے تاجر دکانیں کھولنے کیلئے مارکیٹوں میں پہنچ گئے تاہم ان مارکیٹوں میں تعینات پولیس کی بھاری نفری نے تاجروں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا جس پر احتجاجی تاجروں نے اپنی بند مارکیٹوں میں ڈیرے جما لئے اور پنجاب حکومت کیخلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آٹو پارٹ سے متعلق شہر کی بعض مارکیٹیں بلال گنج، منٹگمری روڈ سمیت دیگر ملحقہ مارکیٹیں کھلی رہیں جن میں معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔دوسری طرف انجمن تاجران پاکستان کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے عیدالاضحی کے بعد تاجر کو عزت دو مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک بھر کے تاجر اس مہم میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تاجر برادری اس مہم میں بھر پور حکومت مخالف تحریک چلائے گی، حکو مت نے تاجروں کو اعتماد میں نہ لے کر از خود فیصلہ کیا، کسی بھی ایشو پر تاجروں کے حقیقی نمائندگان کو اعتماد میں لینا چاہئے اور ان سے مذاکرات کرنے چاہیے تھے۔
تاجر اعلان

مزید :

صفحہ اول -