آنیوالے4سے5 مہینوں میں وزیر اعظم بڑے فیصلے کریں گے، فواد

      آنیوالے4سے5 مہینوں میں وزیر اعظم بڑے فیصلے کریں گے، فواد

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ آنیوالے چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ استعفے دینے والے دونوں معاونین خصوصی اپنا موقف دے چکے ہیں، تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، انہوں نے اس وجہ سے استعفا دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے ادویات درآمدکے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے اور بھارت سے ادویات درآمد سے ڈاکٹر ظفرمرزاکا تعلق نہیں، آرٹیکل 91کے مطابق آپ کے موقف سے وزیراعظم متفق ہوں گے توآپ کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم کے پاس اپنے اختیارات بھی ہیں اور ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔

فواد

مزید :

صفحہ اول -