اپوزیشن جتنے مرضی جتن کرلے این آر او نہیں ملے گا، زرتاج گل

اپوزیشن جتنے مرضی جتن کرلے این آر او نہیں ملے گا، زرتاج گل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے جو جتن کر لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، ہم احتساب کے وعدے کرکے حکومت میں آئے ہیں کوئی رعایت نہیں دے سکتے، نظام میں جو بھی کمزوریاں ہیں ان پر کام کر رہے ہیں۔ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے (ن) لیگی اور پیپلز پارٹی والے منتیں کرکے، ڈھکوسلے کرکے، شور مچا کر، کہانیاں پھیلا کر اور ایف اے ٹی ایف بل کے خلاف ووٹ ڈال کر ہم سے این آر او کی بھیک مانگتے رہے ہیں لیکن ان کی بلیک میلنگ ناکام ہوئی۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -