عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، مولانا فضل الرحمن
سرگودھا(آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گی۔ عمران نیازی اینڈ کمپنی نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے،اگر اب بھی اس نااہل عوام دوشمن حکومت کیخلاف تحریک نہ چلائی گئی تو پھر اس کاخمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑے گا۔ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے دورہ سرگودھا کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس بار بھی اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے سنجیدگی سے کام نہ لیا تو یہ عوام اور ملکی مفاد کے لیے بہتر نہ ہو گا۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اس میں کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ کیا یا حکومت کے ساتھ ڈیل کی تو یہ عوام کی امنگوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہوگا۔
فضل الرحمن