اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کر لے، شہباز گل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کر لے۔ ماضی میں مولانا کیساتھ مل کر حکومت کو گھر بھیجنے والا آج جمہوریت کا لیکچر دے رہا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملکی مفاد سے زیادہ اپنا لوٹا مال بچانے کی سیاست آپ کو وراثت میں ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کیلئے ملکی سلامتی سے کھیلنا زرداری خاندان کیلئے نیا کام نہیں، کاش کہ پرچی چیئرمین کو جمہوری اقدار کا پتا ہوتا۔
ڈاکٹر شہباز گل