پنجاب حکومت کا عید کے بعد بندمزیدصنعتی سیکٹر کھولنے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا عید کے بعد بندمزیدصنعتی سیکٹر کھولنے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے عید کے بعد بند انڈسٹری کے دیگر سیکٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیاجبکہ صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال میں بہتری آنے پر عید کے بعد انڈسٹری سیکٹر کے بہت سے سیکٹر کھول دیں گے۔ جمعرات کو صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی صبور ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سمارٹ لاک ڈان اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی، کاروبار کی بندش سے معیشت متاثر ہوتی ہے۔ تمام فیصلے اور اقدامات طبی، معاشی ماہرین کی مشاورت سے کئے جارہے ہیں۔

اسلم اقبال

مزید :

صفحہ اول -