پی ٹی آئی بطورجماعت اور حکومت کام کرنے پر یقین نہیں رکھتی،مرتضیٰ وہاب
کراچی (سٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی بطورجماعت اور حکومت کام کرنے پر یقین نہیں رکھتی پی ٹی آئی کا ایک ہی کام ہے اعلان کرو وعدے کرو اور بس کام نہیں کرو۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد کراچی والوں کو صرف سہانے خواب دکھائے پچھلے دوسال میں خان صاحب کا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا وزیراعظم نے کراچی کی بارشوں پر اب نوٹس لیا ہے جس پر حیرت اور افسوس ہوتا ہے کراچی میں بارشوں کو گزرے چار روز ہوگئے برساتی پانی کی نکاسی ہوچکی پریشانی کا مداوا بہت حد تک ہوچکا اور خان صاحب کو کراچی کی یاد آئی مگر بہت دیر کردی مہربان آتے آتے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اب جب بارش کے بعد تقریبا کام ہوچکا ہے تو وفاقی حکومت کو خیال آیا، بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ان کا اصول کراچی آو ووٹ،چندہ لو،مگر کام نہیں کرو والا ہے آخر کب تک وفاقی حکومت کراچی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کرتی رہیگی۔
مرتضی وہاب