پتہ نہیں وزیراعلیٰ سندھ کو کب تک کورونا لگا رہے گا، فردوس شمیم

  پتہ نہیں وزیراعلیٰ سندھ کو کب تک کورونا لگا رہے گا، فردوس شمیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پتہ نہیں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو کب تک کورونا لگا رہے گا۔کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب کا مشکور ہوں، پچھلے ہفتے 3 اہم اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ کہتا رہا ہوں کہ وفاقی حکومت کو مداخلت کرنا ضروری ہے، سندھ میں عوام کے حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا ہوگیا ہے اس لیے نالے صاف نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لوگ سندھ میں صحت مند ہوئے۔فردوس شمیم نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کیا ریکارڈ ہے؟ ریکارڈ تو یہ ہوتا کہ سب سے کم لوگوں کو سندھ میں کورونا ہوا۔

مزید :

صفحہ اول -