کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ تک سمندر اور دریا میں نہانے پر پابندی

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ تک سمندر اور دریا میں نہانے پر پابندی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ میں دریا،نہر اور سمندرپر عوامی اجتماع اور نہانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تہوار کے موقع پر ان مقامات پراجتماعات کے باعث جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ سندھ بھر میں ہوائی فائرنگ اور موٹرسائیل کی ون وہیلنگ پربھی پابندی عائد رہیگی۔محکمہ داخلہ نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ائیرپورٹ کے اطراف کیعلاقوں میں بھی دفعہ 144نافذکرنیکا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ائیرپورٹ کے قریب پھینکنے کی ممانعت ہوگی اورپابندی کا اطلاق ایک ماہ تک ہوگا۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں پھینکنیکے بعد پرندوں کی ا?مد سے فضائی حادثات کاخدشہ ہے۔

پابندی

مزید :

صفحہ اول -