وزیراعظم کے دل میں کراچی کیلئے خاص جگہ ہے،علی زیدی

  وزیراعظم کے دل میں کراچی کیلئے خاص جگہ ہے،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کیلئے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کیلئے خاص جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔وزیر اعظم نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاک فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ اول -