مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑکر رکھ دی ہے،محمد حسین محنتی

مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑکر رکھ دی ہے،محمد حسین محنتی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوم مہنگائی بیروزگاری سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔حکومتی دعووں کے برعکس مہنگائی نے کمرتوڑکر رکھ دی ہے عام آدمی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے بھی سخت پریشان ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن کے موقف کو احترام سے سنے اور ملک کی ترقی وعوامی مسائل کے حل کے لیے خوشگوار ماحول پیداکرے۔جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام،اصلاح معاشرہ اورکرپشن فری پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں قباء آڈیٹوریم میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی ناظم عمومی محمد دین منصوری،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہاکہ حکومت و اپوزیشن ارکان کا پارلیمنٹ میں آپس میں گتھم گتھا کے رویہ سے مایوسی ہوئی اس طرح سے پاکستان کبھی ترقی اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔پارلیمنٹ میں سنجیدہ گفتگو ایک دوسرے کی رائے کا احترام اورعوامی مسائل کا حل تلاش وقانون سازی کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -