فیڈریشن آف رئیٹیلرز کے قیام کے دو سال مکمل ہونے پر تقریب

فیڈریشن آف رئیٹیلرز کے قیام کے دو سال مکمل ہونے پر تقریب

  

لاہور(پ ر) چیئر مین فیڈریشن آف ریٹیلرز آف پاکستان مسرت اعجاز خان نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کے کردار کو تسلیم کرانے کیلئے 3اگست کو ریٹیلرز کا دن منانے کا اعلان کیاہے جس میں اعلان ڈاٹ کام آفیشل اسپانسر کی حیثیت سے حصہ لے گا۔ رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے منسلک افراد معیشت اور صنعت کی نمو میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اس اقدام کو پاکستان بھر میں خوب سراہا گیا ہے۔ چیئر مین مسرت اعجاز خان نے کہا کہ جائیداد کی خریدوفروخت میں اہم کردار ادا کرنیوالے ریٹیلرز کا دن منانے کا اعلان کیساتھ ہی ہمیں ملک بھر سے کالز اور پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ یہ دن پاکستان میں ایک نئی اور الگ شناخت ہوگی اور ہمیں اپنا ویژن حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اعلان ڈاٹ کام کے بانی و سی ای او، میاں عمر نے بھی اس تاریخی اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اس ایونٹ میں حصہ لیتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہ رئیل اسٹیٹ برادری اور اس میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک بہت بڑا اعلان ہے، ہمیں امید ہے کہ ان جیسے اقدامات سے ہم سب کو پاکستان میں جائیداد غیر منقولہ صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مدد ملے گی۔ لاہور، کراچی، بہاولپور، اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ اعلان ڈاٹ کام اب پورے پاکستان میں کامیابی کے اپنے سفر پر گامزن ہے۔فیڈریشن آف ریٹیلرزپاکستان کی جانب سے 3اگست کو ر ریٹیلرزاور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی کامیابیوں کے حوالے سے پہلا ریٹیلرزڈے منانے کے اعلان کے موقع پر صدر لاہور فیڈریشن طاہر مسعود صدر چیئر مین لاہور فیڈریشن ناصر جاوید، چیئر میں فیصل ٹاؤن اینڈ ماڈل ٹاؤن ایکسٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن مہر شہباز، جنرل سیکرٹری ڈی ایچ اے ڈیلرز ایسوسی ایشن شاہد محمود، جوائنٹ سیکرٹری لاہورفیڈریشن عمران مشتاق، صدر رائیونڈ روڈ ڈیلر ز ایسوسی ایشن حاجی اشفاق گجر، صدر انجینئرز ٹاؤن ڈیلرز ایسوسی ایشن اسلم ناصر اور دیگر تمام لاہور ایسوسی ایشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

کامرس -