نظامی ونڈا کے استعمال سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوا، سعید گجر

نظامی ونڈا کے استعمال سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوا، سعید گجر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)نظامی ونڈا کے استعمال سے جانوروں کی عمومی نشونما دودھ کی پیداوار اور چکنائی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ مویشی پال اور کسان بھائیوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور نظامی ونڈا استعمال کر کے جانوروں کی صحت اور اپنی معاشی حالت بہتر بنائیں۔اور خوشحال زندگی گزاریں۔ڈیری کا کاروبار کرنے والے معروف سعید گجر کا کہنا ہے کہ وہ گز شتہ دو دہائیوں سے دودھ کا کاروبار کرتے ہیں او رڈیری فارمنگ ان کا آبائی پیشہ ہے اور اپنے فارم پر40تعداد میں دودھ پید ا کرنے والے جانور رکھے ہوئے ہیں۔اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے روائتی طریقے کے مطابق دودھ اور گوشت کی پیداوار کے لئے کھل استعمال کرتے تھے۔ چند سال قبل میں نے اپنے جانوروں کی دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت اورگوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مارکیٹ سے مختلف معروف کمپنیو ں کا ونڈا خریدا لیکن کوئی بھی کمپنی مجھے منافع بخش نتیجہ نہ دے سکی بلکہ اس کے برعکس میں آئے روز اپنے جانوروں کی صحت کے مسائل اور دودھ کی پیداوار میں نقصان میں جاتا رہا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک سال قبل مختلف فارمرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے مجھے نظامی ونڈا کا تعارف کروایا اور اور اپنے تجربات کی روشنی میں نظامی ونڈا کے استعمال کا مشورہ دیا جس پرمیں نے نظامی ونڈاکاستعمال کیا جس سے میں نے غیر معمولی نتائج حاصل کئے جو کہ قبل ازیں معروف ونڈا جات کے استعمال سے نہ حاصل ہوئے تھے۔

مزید :

کامرس -