فارسٹ ریسرچ سینٹر کے تحت اہم کردار ادا کرینگے؛ ابراہیم حسن مراد

  فارسٹ ریسرچ سینٹر کے تحت اہم کردار ادا کرینگے؛ ابراہیم حسن مراد

  

لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان سے پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکٹری جنگلات کیپٹن (ر) محمد آصف، محکمہ جنگلات کی سینئر لیڈرشپ کی ٹیم، یو ایم ٹی شعبہ ایگری کلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے ڈائر ریکٹر ڈاکٹر نعمان او چیف ایڈوائزر صدر یو ایم ٹی جنرل (ر) جاوید حسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی محکمہ جنگلات کے ملازمین اور افسران کی صلاحیتوں میں اہم کر دار ادا کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ یو ایم ٹی ریسرچ سینٹر محکمہ جنگلات کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔انکامزید کہنا تھا کہ جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہمارے ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں لہذاانکو بچانا اور ان میں بہتری لانا ہمارا اولین فریضہ ہونا چاہیئے۔ ابراہیم حسن کا کہنا تھا کہ معاشی یا کسی بھی شعبہ میں ترقی کیلیئے خاص طور پر تعلیم کے شعبہ میں ترقی وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔ صدر یو ایم ٹی نے محکمہ جنگلات میں جدید اصلاحات متعارف کروانے اور جنگلات میں توسیع و بحالی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی ماہرین کی خدمات سے یو ایم ٹی اور محکمہ جنگلات صوبہ میں عالمی معیار کے نرسریز بھی قائم کرینگے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر ایک جدید ریسرچ سینٹر تشکیل دینا چاہتے ہیں جو بین الاقوامی معیار سے مطابقت رکھتا ہو۔

آخر میں انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی جنگلات اور اس سے وابسطہ مضامین میں جدیدتحقیق کیلیئے محکمہ جنگلات کو ایک بہتر ین پلیٹ فارم مہیا کریگی۔ یو ایم ٹی شعبہ ایگری کلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے ڈائر ریکٹر ڈاکٹر نعمان نے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کو تفصیلی پریزنتیشن دی اور بتایا کہ کس طرح یو ایم ٹی شعبہ جنگلات کی ترقی اور بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ڈاکٹر نعمان نے یہ بھی بتایا کہ یو ایم ٹی محکمہ جنگلات کے باہمی اشتراک سے ریسرچ سینٹر کے ذریعے بوٹینیکل اور ذولوجیکل گارڈنز کے جدیدماڈلز بھی تیار کریگا جس سے ماحول میں بہت بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے یو ایم ٹی کی صلاحیتوں کو سراہا اوریو ایم ٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو خوش آئیند کرار دیا۔ انہوں نے قومی معیشت کی ترقی میں یو ایم ٹی کی دلچسپی کو بہتر اقدام کرار دیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی جیسے تعلیمی اداروں کی شجرکاری میں دلچسپی خوش آئیند بات ہے، ایسا کرنے سے تعلیمی اداروں کے نوجوان طلبہ کو شجرکاری کی افاد یت کے بارے میں آگاہی ملے گی۔ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے پیش نظر شجر کاری سے صوبہ کو سر سبز بنانے کی ٖغرض سے حکومت تمام وسائل کو بروئے کا رلائے گی۔ صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے بتایا کہ نکا مشن ہے کہ جنگلات کے شعبہ میں خاطر خواہ رقی لانی ہے اور یہ قابل او پیشہ ورانہ انسانی مہارت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے، لہذا یو ایم ٹی اس میں بھرپور تعاون فراہم کریگی۔ انہوں نے ابراہیم مراد کو یو ایم ٹی فاریسٹ ریسرچ سینٹر کیساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنی ٹیم کو یو ایم ٹی کے ساتھ مل کر مستقبل کے منصوبوں کیلیئے روڈ میپ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دونوں اطراف سے یو ایم ٹی اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجرکاری کی سرٹیفیکیشن سے متعلق پروگرام کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید :

کامرس -