نشاط پاور کی آمدنی میں گذشتہ مالی سال کے دوران31 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران نشاط پاور لمیٹڈ (این پی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدن 4943 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 2019ء کیلئے کمپنی کو 3770 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ہوا۔
نشاط پاور لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 1173 ملین روپے یعنی 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 10.646 روپے کے مقابلہ میں 13.959 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔