ججز اور انتظامی افسروں کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں ماہانہ 275فیصد تک اضافہ

ججز اور انتظامی افسروں کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں ماہانہ 275فیصد تک اضافہ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے لاہورہائی کورٹ اورپنجاب کی ماتحت عدالتوں کے افسروں اوراہلکاروں کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں ماہانہ 275فیصد تک اضافہ کردیاہے،علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے سیشن ججوں کو 22ویں گریڈ میں ٹائم سکیل پرموشن دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے،یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے آئین کے آرٹیکل240(بی)کے تحت دی ہے جبکہ سیشن ججوں کو 22ویں گریڈ میں ٹائم سکیل پروموشن دینے کا نوٹیفکیشن فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب حکومت کی بھجوائی گئی سمری کی گورنر پنجاب سے منظوری کے بعد جاری کیاہے،پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20اوراس سے اگلے گریڈ کے عدالتی افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 8ہزار روپے سے بڑھا کر30ہزارروپے ماہانہ کردیاگیاہے،علاوہ ازیں عدلیہ کے گریڈ ایک سے گریڈ 6تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے ماہانہ،گریڈ 7اور 8 کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی6 ہزار روپے ماہانہ کردیاگیاہے جبکہ اس سے قبل انہیں 4ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس دیاجارہاتھا،گریڈ 9 سے گریڈ 14 تک کے ملاازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 8 ہزار روپے ماہانہ،گریڈ 15 اور 16 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 4 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار اور 14 ہزار روپے ماہانہ،گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر بالترتیب 15 ہزار اور 20 ہزار روپے ماہانہ جبکہ گریڈ 19 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیاہے،اس نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2020ء سے ہوگا،دلچسپ امر یہ ہے کہ ہائی کورٹ کے ملازمین پہلے ہی یکم فروری 2020ء سے یہ اضافی الاؤنس لے رہے ہیں، اب ماتحت عدالتوں کے افسروں اور اہلکاروں کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کے ساتھ ہائی کورٹ کے ملازمین اورافسروں کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،ذرائع کا کہناہے کہ لاہورہائی کورٹ کے ملازمین اور افسروں سے اس مد میں 5ماہ کے دوران وصول کی گئی اضافی رقم واپس لی جائے گی۔دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب حکومت نے سیشن ججوں کو گریڈ 22 میں ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری دے دی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججوں کو 10 سال کی بجائے 7 سال کی اطمینان بخش ملازمت کے بعد گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی،یہ نوٹیفکیشن صرف سیشن ججوں کی حد تک موثر ہوگا،دیگر ملازمین 10سال بعد ہی اگلے گریڈ میں ٹائم سکیل پروموشن کے مستحق ہوں گے،یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

یوٹیلیٹی الاؤنس

مزید :

صفحہ آخر -