بناسپتی کی تیاری اورفروخت پر پابندی کاسرکاری نوٹیفکیشن معطل

  بناسپتی کی تیاری اورفروخت پر پابندی کاسرکاری نوٹیفکیشن معطل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے بناسپتی کی تیاری اورفروخت پر پابندی کاسرکاری نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور محکمہ فوڈ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔بناسپتی بنانے والی 42مختلف گھی ملز کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ محکمہ فوڈ نے 31جولائی 2020ء کے بعد بناسپتی کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،محکمہ فوڈ نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کئے بغیر گھی کی فروخت پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری کیاہے،محکمہ فوڈ کا یہ اقدام آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ فوڈ کا خلاف قانونی جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

نوٹیفکیشن معطل

مزید :

صفحہ آخر -