عوام عید پرکورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں،عبدالعلیم خان

  عوام عید پرکورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں،عبدالعلیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے شہریوں کو عید الضحیٰ پر سختی سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر تیزی سے بہتری ہو رہی ہے،ہم اس وبا کو شکست دینے کے قریب ہیں، مزید احتیاط کی جائے اور دوبارہ کسی طور بھی ایسا طرز عمل اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے لیے دوبارہ خطرہ پیدا ہو جائے۔عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158کے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو آگاہی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اورعید پر لوگوں کو کورونا سے بچاؤ اور ایس او پیزپر عملدرآمد کے لئے قائل کریں۔علاوہ ازیں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) سید اعجاز شاہ کی رہائشگاہ گئے اور اُن سے اُن کے بھائی پیر حسن احمد شاہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -