بھارتی تشدد سے شہید ہونیوالے ماہی گیر کی لاش رکھ کر ہزاروں ماہی گیروں کا احتجاج، مودی کا پتلا نذر آتش

بھارتی تشدد سے شہید ہونیوالے ماہی گیر کی لاش رکھ کر ہزاروں ماہی گیروں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)بھارتی جیل میں دوران قید انسانیت سوز تشددکے باعث شہید ہونے والے ماہی گیر عبدالکریم کی لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر ہزاروں ماہی گیروں کا سخت احتجاج،نریندر مودی کا پتلا نذر آتش،قاتل قاتل نریندر مودی قاتل کے فلک شگاف نعرے،مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورفشرمینز کو آپر یٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر اوردیگر مقررین نے اگر کہاحکومت نے بھارت کی جیلوں میں قید ہمارے 119ماہی گیر فوری رہا نہ کروائے تو ہم اپنے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے تحریک شروع کریں گے اور لاکھوں ماہی گیر اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے باہردھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے یک طرفہ جذبہء خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار500بھارتی ماہی گیروں کو تو رہا کر دیا مگربھارت کی مختلف جیلوں میں بہیمانہ تشدد اورانسانیت سوزمظالم کا شکار119پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کیوں نہیں کروایا۔پاکستان کے یک طرفہ جذبہء خیر سگالی کے جواب میں قاتل نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے ہمارے بے گناہ ماہی گیروں کی لاشیں پاکستان بھیجنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ ہم رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ہار پہناکر اور تحفے تحائف دیکرپاکستان سے رخصت کرتے ہیں۔اور قاتل نریندر مودی حکومت ہمیں ماہی گیروں کی لاشوں کے تحفے بھیج رہی ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے۔کہاں ہیں وہ مسلمانوں کے خلاف شور مچانے والی موم بتی مافیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں،ان کو بھارتی قاتل حکومت کی بربریت کیوں نظر نہیں آرہی ہے۔ ہم اپنے ماہی گیروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔چیئرمین عبدالبرنے کہا کہ بھارتی قید میں ہمارے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کوششیں تو دور کی بات ہے۔ہماری وزارت خارجہ اور ماہی گیروں کی ہمدردی کے دعویدار وفاقی وزراء کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ماہی گیروں کا دکھ بانٹنے کے لیے کوئی دو بول ہی بول دیتے۔
ماہی گیر

مزید :

صفحہ آخر -