کرپشن کے ناسورکو پروان نہیں چڑھنے دینگے، ترجمان پنجاب حکومت

  کرپشن کے ناسورکو پروان نہیں چڑھنے دینگے، ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ طے ہے کہ اب کرپشن کے ناسورکوکسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا اور حکومت کو اس کے خاتمے کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا تو اس سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے مستقبل میں سیاست کے میدان میں موجود رہنا ہے تو اسے کرپشن سے تائب ہونے کیساتھ ساتھ منفی سیاست سے بھی دوری اختیار کرنا پڑے گی، پاکستان کورونا سے چھٹکارا پانے کے قریب پہنچ گیا ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پراحتیاط کر کے کامیابی کی کوششوں کو مزید تقویت دیں۔ اپوزیشن کاسینیٹ میں ہونے والی قانون سازی کے مراحل میں شامل ہو ناجمہوریت کی اصل روح ہے۔ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی کارکردگی پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -