امریکہ نے پاکستان کومزید 100وینٹی لیٹرز فراہم کردیئے، چیئر مین این ڈی ایم اے

امریکہ نے پاکستان کومزید 100وینٹی لیٹرز فراہم کردیئے، چیئر مین این ڈی ایم اے

  

اسلام آباد(آئی این پی)امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 100وینٹی لیٹرزکی فراہم کردیئے گئے، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا سے نمٹنے میں تعاون پر امریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرادا کیا۔تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈکی جانب سے این ڈی ایم اے کو وینٹی لیٹر دینے کی تقریب ہوئی، امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے میں تعاون پرامریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرگزار ہیں۔ امریکہ کی جانب سے100وینٹی لیٹرز کی دوسری کھیپ پہنچائی گئی ہے، گزشتہ ماہ بھی 100وینٹی لیٹرز مہیا کئے تھے۔اس موقع پرامریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ،عمران خان نے مل کروباکامقابلہ کرنیکاعزم کیا۔ یہ پاکستان اورامریکاکی شراکت داری کی مثال ہے۔ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے،ہم مل کر کوروناوباکوشکست دیں گے، امریکی سفیر نے پاکستانی قوم کو پیشگی عید مبارک بھی دی۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -