دیر لوئر، نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10افراد جاں بحق

      دیر لوئر، نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10افراد جاں بحق

  

دیر لوئر(آن لائن) دیر لوئر کے نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ڈی پی او دیر لوئر میاں نصیب جان کے مطابق نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے فریقین کے درمیان جنگل کا تنازع تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی فائرنگ کے واقعہ کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات شر و ع کردی گئی ہیں۔

لوئر دیر فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -