بینک اور مالیاتی ادارے آج سے تین روز کیلئے بند رہیں گے

بینک اور مالیاتی ادارے آج سے تین روز کیلئے بند رہیں گے

  

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث آج (جمعہ) سے اتوار تک بند رہیں گے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی 31جولائی سے 2اگست (جمعہ تا اتوار) تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینکس اور مالیاتی 3اگست بروز پیر سے دوبارہ معمول کی سر گرمیاں شروع کریں گے۔علاوہ ازیں سٹاک ایکسچینج اور ملک بھر میں چیمبرز بھی عید الاضحی کی تعطیلات کے سلسلہ میں (آج)جمعہ سے اتوار تک بند رہیں گے۔

بینک

مزید :

صفحہ آخر -