پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی: حماد اظہر

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی: حماد اظہر

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اعتراف کیا گیاتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اعتراف کیا گیا ہمیں بہتری کا یہ سلسلہ جاری رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی بہت اہم جزو ہے امید ہے اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملے کو مقدم رکھے گی۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -