گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، 2جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے

گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، 2جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے

  

لاہور (خبر نگار)سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے شہر کے تین مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران اداکارہ ثمر رانا کے گھر سے ڈائریکٹ سپلائی سمیت 50گھروں کے دو جعلی نیٹ ورک پکڑ لیے ہیں۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں اداکارہ ثمر رانا کے گھر میں ڈائریکٹ سپلائی سے گیس استعمال کی جا رہی تھی۔ گیس سپلائی معطل کر کے تھانہ اقبال ٹا ون میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروادی گئی۔ اسی طرح شاہ پور کانجراں میں 35گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ شاہ پور کانجراں کے قریب ہی واقع ملک کوارٹرز سے بھی 15 گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا۔ مزاحمت کے باوجودٹاسک فورس نے جعلی طریقے سے بچھائی گئی پائپ لائن اکھاڑ کر قبضے میں لے لی۔ گیس چوری میں ملوث پائے جانے پر اداکارہ ثمر رانا سمیت دیگر ملزموں کو لاکھوں روپے کے جرمانے بھی ڈالے جا رہے ہیں۔

گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -