کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے قیام، پاور سیکٹر اصلاحات پر غور

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے قیام، پاور ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر اور معاون خصوصی پاور شہزاد قاسم نے شرکت کی۔اجلاس میں گردشی قرض کی رپورٹنگ کے طریقہ کار، بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے قیام اور پاور سیکٹر اصلاحات پر غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سرکاری پاور پلانٹس کے کیپسیٹی چارجز اور فیول لاگت میں کمی کرنے سمیت تھر کوئلہ ذخائر کیلئے بینکوں سے مالی امداد حاصل کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

توانائی کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -