وزیراعظم سے پوچھیں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کہان جا رہی ہے؛ مریم اور نگزیب

  وزیراعظم سے پوچھیں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کہان جا رہی ہے؛ مریم اور ...

  

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل اور ان سے سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟۔ چینی کا بحران کیوں پیدا کیا اورپھر جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟مالم جبہ کرپشن سکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ کب پیش ہوں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں 23 خفیہ اکاونٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟۔وزیراعظم سے پوچھیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟۔ پشاور میں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟۔ چینی، پٹرول، دوائی، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا اور زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟،جس ملک میں حکومت ہر روز صرف جھوٹ بولے، وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔

مریم اور نگزیب

مزید :

صفحہ آخر -