اب تک کوئی حاجی کورونا سے متاثر نہیں ہوا، سعودی وزارت صحت

اب تک کوئی حاجی کورونا سے متاثر نہیں ہوا، سعودی وزارت صحت

  

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت صحت کے مطابق کسی بھی عازم حج میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اور اب تک کوئی بھی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت حاجیوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مقدس مقامات پر 6 اسپتال، 51 کلینکس، 200 ایمبولینس، 62 فیلڈ ٹیمیں، فیلڈ ہسپتال اور موبائل کلینک سمیت حاجیوں کی رہائش گاہوں پر 3 کلینک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت

مزید :

صفحہ آخر -