عیدالاضحی سے2 روز قبل صوبائی دارالحکومت پردیسیوں سے خالی ہوگیا

عیدالاضحی سے2 روز قبل صوبائی دارالحکومت پردیسیوں سے خالی ہوگیا

  

لاہور (آن لائن) عیدالاضحی سے دو روز قبل صوبائی دارلحکومت لاہور پردیسیوں سے خالی ہوگیا۔ لاہور میں مقیم پردیسیوں کا انخلا جو گزشتہ 3روز سے جاری تھا، بدھ کی رات تک مکمل ہوگیا تھا۔ جس کے باعث شہر میں واقع سرکاری دفاتر میں جمعرات کے روز ملازمین کی حاضری انتہائی کم رہی شہر میں سڑکوں کی ویرانی کے باعث چھٹی کا سماں نظر آرہا تھا جبکہ جمعرات کے روز لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا، مسافر ٹرینوں کی مذکورہ صورتحال کے پیش نظر لاہور کے پردیسیوں نے عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے شہر سے اپنے آبائی علاقوں کو روانگی کیلئے روڈ ٹرانسپورٹ کو ترجیح دی۔

پردیسی روانہ

مزید :

صفحہ آخر -