عید پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑسے اجتناب کیا جائے: صدر عارف علوی

عید پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑسے اجتناب کیا جائے: صدر عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو ی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑ سے اجتناب کریں، حکومتی پالیسیوں اور عوام کے نظم و ضبط سے کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ مزید احتیاط سے کورونا وباء کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔کورونا وبا کے حوالے سے کامیابی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور شہریوں کے ضابطہ کار پر عملدرآمد کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوا۔پاکستان میں اس وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، صدر عارف علوی کا کہناتھاکہ 30 جون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی آئی ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان پر اللہ کا احسان ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن اور غریب پرور پالیسیاں اختیار کیں۔ لوگوں کو احساس پروگرام کے ذریعے رقوم فراہم کی گئیں تاکہ وہ گھر میں رہ کر ایس اوپیز پر عمل کر سکیں۔، صدر عارف علوی نے کہاکہ پناہ گاہ اور بکرا منڈی کا دورہ کیا اور لوگ کسی حد تک ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔عوام بازاروں اور مویشی منڈی میں خریداری، نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی کے دوران ماسک پہنیں، عید الاضحٰی پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، مصافحہ نہ کریں اور بغلگیر نہ ہوں اور ضابط کار پر عمل کریں، عید الاضحٰی کے لئے بھی وہی ایس پیز ہیں جو گزشتہ عید پر تھے، بزرگ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ عید کی نماز گھر میں پڑھ لیں، میں بھی گھر پر عید کی نماز ادا کروں گا۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -