حج و عمرہ ایکٹ 2020 کا مسودہ وزارتِ قانون و انصاف کو منظوری کیلئے ارسال

  حج و عمرہ ایکٹ 2020 کا مسودہ وزارتِ قانون و انصاف کو منظوری کیلئے ارسال

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارتِ مذہبی امور نے حج و عمرہ ایکٹ 2020 کا مسودہ وزارتِ قانون و انصاف کی منظوری کیلئے بھجوا دیا۔ اس قانون کا بنیادی مقصد حج وعمرہ کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ تاحال عمرہ زائرین اور عمرہ ٹورآپریٹرز متعلقہ صوبائی محکمہ سیاحت کے زیر انتظام ہیں۔ قانون کی منظوری کے بعد وزارتِ مذہبی امور حج ٹور آپریٹرز کے ساتھ ساتھ عمرہ آپریٹرز کی بھی مانیٹرنگ کرے گی اور بدعنوانی میں ملوث عمرہ کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکے گی۔ اس اقدام سے عمرہ زائرین کی جاری مشکلات میں واضح کمی آئیگی۔

منظوری

مزید :

صفحہ آخر -