افغانستان، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ 7عسکریت پسند ہلاک، بس دھماکے سے تباہ، 3مسافر مارے گئے

  افغانستان، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ 7عسکریت پسند ہلاک، بس دھماکے سے تباہ، ...

  

ہرات(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں بس میں دھماکے میں 3افراد ہلاک اور5زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7عسکریت پسند مارے گئے۔مغربی افغانستان صوبہ ہرات کی صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرحادنے جمعرات کے روز کہاہے کہ بدھ کی رات چھوٹی بس میں دھماکے سے 3مسافر ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔عہدیدار نے تصدیق کی کہ چھوٹی بس میں دھماکہ بدھ کی رات کو ہرات شہر کے حاجی عباس کے علاقہ میں ہواجس میں 3مسافر ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔عہدیدار نے کہاکہ متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبائی پولیس کے سربراہ عابداللہ نورزئی نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے کسی مخصوص گروہ کی نشاندہی نہیں کی،انہوں نے کہاکہ مہلک واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ادھر افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب کے ضلع دولت آباد میں ہونیوالی جھڑپ کے دوران 7 عسکریت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات شمالی علاقے میں فوج کے ترجمان حنیف رضائی نے جمعرات کے روز بتائی۔حکام کے مطابق طالبان باغیوں کے ایک گروہ نے ضلع دولت آباد کے علاقے کوزی بائے میں سکیورٹی چوکیوں پر مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 30 منٹ پر حملہ کیا اور فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور باغیوں کو 7 لاشیں اور 5 مزید زخمی پیچھے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

افغانستان جھڑپ

مزید :

صفحہ آخر -