پاک فضائیہ کی جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرنیکی تلقین

  پاک فضائیہ کی جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرنیکی تلقین

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑی اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔پیغام میں بتایا گیا ہے کہ باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جو کہ طیاروں اور ہوا بازوں کیلئے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کو تباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ شہری جانوروں کی آلائشوں کو جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں۔مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ پیغام

مزید :

صفحہ آخر -