بھارت،کورونا مریضوں کی تعداد 15لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی

  بھارت،کورونا مریضوں کی تعداد 15لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے ابتک35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، بھارتی وزارت صحت کے حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 52123 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس وقت ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد1587982ہے۔بھارتی حکام کے مطابق ملک میں ابتک کورونا سے متاثرہ 1022565 افراد صحتیاب ہوئے بھارت کی بیشتر ریاستوں میں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کے مقابلے کورونا وائرس کے نئے کیسوں کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا مریض

مزید :

صفحہ آخر -