پنجاب کے 19اضلاع کورونا فری ہوگئے، یاسمین راشد

پنجاب کے 19اضلاع کورونا فری ہوگئے، یاسمین راشد

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں بائیوسیفٹی لیول تھری لیبارٹری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیرعثمان ڈار، عمرڈار، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے 19اضلاع کورونا فری ہوگئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی محنت کی وجہ سے آج سیالکوٹ میں کورونا وائرس کے کیسز کم جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ لیب کے افتتاح کے بعدسیالکوٹ کی عوام کوتشخیصی ٹیسٹوں کیلئے کسی دوسری لیب پر انحصار نہیں کرنا ہوگا۔سیالکوٹ میں 200بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -