امریکہ، پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

    امریکہ، پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے حراست میں لینے کے لیے پولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا جس کے سبب سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل اٹھارہ برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اور پچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اسے پولیس نے کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیوکا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری غلط مقام اور غلط وقت پر کی گئی۔
امریکن پولیس

مزید :

صفحہ آخر -