حج کے دوران بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے پر سیکڑوں افراد گرفتار

    حج کے دوران بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے پر سیکڑوں افراد گرفتار

  

مکہ المکرمہ(این این آئی)سعودی حکام نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ان تمام افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے، ان افراد پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔سعودی حکومت نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے والوں کو 10 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا جب کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -