کوٹ لکھپت، کیمپ جیل میں بند قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقاتیں

  کوٹ لکھپت، کیمپ جیل میں بند قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقاتیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر) عیدالاضحی سے ایک روز قبل لاہور میں واقع دو جیلوں کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں بند قیدیوں کی ان کے اہلخانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ملاقاتوں کے دوران کئی جذباتی منظر بھی دیکھنے کو ملے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اور آج دونوں جیلوں میں بند تمام قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کروائی جائیں گی ملاقاتوں کے موقع پر دونوں جیلوں میں ملاقاتیوں کا ایک بڑا ہجوم موجود رہا تاہم قیدیوں سے ملاقاتیں کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کروائی گئیں قیدیوں کے اہل خانہ نے عید کے لئے کپڑے اور کھانے فراہم کئے جبکہ ملاقات کے وقت ملاقاتیوں کو ایک بہتر ماحول بھی فراہم کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -