جیل خانہ جات کے 5افسران کے تقرر و تبادلے

جیل خانہ جات کے 5افسران کے تقرر و تبادلے

  

لاہور(خبرنگار،کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات کے 5افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دی ہے۔ اشتیاق احمد گل(بی ایس18)کے سپرنٹنڈنٹ جیل اوکاڑہ سے سنٹرل جیل میانوالی آرڈرز منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں تعینات جام آصف اقبال(بی ایس18) بطورسپرنٹنڈنٹ جیل اوکاڑہ کے آرڈرز منسوخ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ جیل لودھراں تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح شیخ محمد اکرم(بی ایس18)سپرنٹنڈنٹ جیل کا انسپکٹوریٹ آف پرزنز پنجاب لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسی طرح محمد ارشد کو سپرنٹنڈنٹ جیل حافظ آباد جبکہ فرخ رشید کو اٹک جیل کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے

تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -