مسرت اعجاز کا 3اگست کو ریئلٹرز ڈے منانے کا اعلان

  مسرت اعجاز کا 3اگست کو ریئلٹرز ڈے منانے کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین فیڈریشن آف ریئلٹرز آف پاکستان مسرت اعجاز خان نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کے کردار کو تسلیم کرانے کیلئے3اگست کو ریئلٹرز کا دن منانے کا اعلان کیا ہے جس میں اعلان ڈاٹ کام آفیشل اسپانسر کی حیثیت سے حصہ لے گا،رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے منسلک افراد معیشت اور صنعت کی نمو میں اہم کردار ادا کرے ہیں اور اس اقدام کوپاکستان بھر میں خوب سراہا گیا ہے، چیئرمین مسرت اعجاز خان نے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت میں اہم کردار ادا کرنیوالے ریئلٹرز کا دن منانے کے اعلان کیساتھ ہی ہمیں ملک بھر سے کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔یہ دن پاکستان میں ایک نئی اور الگ شناخت ہوگی اور ہمیں اپنا ویڑن حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔۔اعلان ڈاٹ کام کے بانی و سی ای او، میاں عمر نے بھی اس تاریخی اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اس ایونٹ میں حصہ لیتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہ رئیل اسٹیٹ برادری اور اس میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک بہت بڑا اعلان ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان جیسے اقدامات سے ہم سب کو پاکستان میں جائداد غیر منقولہ صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -