کمرہ عدالت مین قتل، نامزد ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  کمرہ عدالت مین قتل، نامزد ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کے کیس میں نامزد ملزم کو کمرہ عدالت میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تین دن کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیاہے جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے گزشتہ روز تفتیشی افسر نے ملزم فیصل ولد عبدا للہ ساکن گل آباد پشاور کو عدالت پیش کیا تو اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ملزم کے پیشی کے دوران کوئی بھی وکیل ملزم کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گذشتہ روز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں نامزد ملزم طاہر احمد نسیم ساکن اچینی بالا پشاور کو گولی مار کر قتل کیا تھا جس بعد ملزم فیصل کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرکے اُس کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا، پیشی کے دوران پولیس نے عدالت کو درخواست دی کہ ملزم سے تفتیش ضروری ہے لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔

مزید :

صفحہ اول -